جمہوریت اورعوام

پروفیسرخالدشبیراحمد

کہتے ہیں جمہوریت اورعوام کاچولی دامن کاساتھ ہے۔”چولی جمہوریت“ہے اوردامن عوام“”۔یہ بھی تودیکھناچاہئے کہ یہ چولی خالی ہے یااس میں کچھ ہے بھی۔اوردامن کیساہے کیونکہ دامن بھی دوقسم کے ہوتے ہیں۔پاکیزہ دامن اورآلودہ دامن۔اگردامن آلودہ ہوجائے توچولی کاپاکیزہ رہناممکن نہیں۔جیسادامن ویسی چولی،جیسی چولی ویسادامن۔جیسامنہ ویسی چپت۔ولایتی جمہوریت دیسی عوام کے ساتھ گزربسرکرسکتی ہے ؟جہاں لوگ ووٹ کی املا تک سے واقف نہ ہوں وہاں ووٹ کی اہمیت اورشرعی حیثیت کوتلاش کرناگنجے کے سر پر بال تلاش کرنے کے مترادف ہے۔

(ماہنامہ ”نقیب ختم نبوت “ملتان ص ۲۹،۳۰جلد ۹شمارہ۵ مئی ۱۹۹۸ء)ً

Related posts